کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار

بدھ 22 مئی 2024 22:36

کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ حالیہ متشدد واقعات، طلباء کے میڈیکل تعلیم کے لیے وہاں جانے کے محرکات,اور سفارت خانہ کی کارکردگی کی چھان بین کے لیے دو کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل میں شرکت کے بعد آستانہ سے بشکیک پہنچا جہاں کرغز انتظامیہ نے فسادات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، بشکیک میں حالات مکمل طور پر معمول پر آگئے ہیں، یہ ایک غیر متوقع تصادم ہوا تھا جس میں صرف پاکستان کے طلبہ پر حملہ نہیں کیا گیا بلکہ کئی ممالک کے طلبہ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا، بشکیک کے ہسپتال میں زیر علاج پاکستانیوں کی عیادت کیلئے گیا، ہسپتال پہنچے تو پتا چلا اب صرف ایک پاکستانی زیر علاج ہے، کرغزستان میں زخمی ہونے والے تین میں سے دو پاکستانی طلبہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے، کرغزستان کے وزیر خارجہ سے پاکستانی طالب علموں کے حوالے سے بات ہوئی، کرغزستان کے وزیرخارجہ نے کہا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، انہوں نے یقین دلایا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، کرغزستان کے صدر نے بشکیک فسادات پر سخت نوٹس لیا، فسادات کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کرغزستان میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرنے والے طلباء کے تعلیم پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، ایسے تعلیم حاصل کرنے کے لیے لوگ جاتے کیوں ہیں، بچوں کو سوچ سمجھ کر پڑھنے کے لیے دوسرے مٴْلکوں میں جانا چاہیئے، کرغزستان سے واپس آنے والے طلبہ کی تعلیم سے متعلق امورپر زیر غور ہیں، اس کے علاوہ سفیر نے بتایا 1100 ہمارے ورکرز ایجنٹ کے ذریعے کرغزستان پہنچے، ہم نے کرغزستان حکومت سے گزارش کی کہ ان کو گوں کو ڈیپورٹ نہ کریں، کرغزستان حکام سے گزارش کی ہے کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو ویزہ دے دیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں حالیہ متشدد واقعات، طلباء کے میڈیکل تعلیم کے لیے وہاں جانے کے محرکات,اور سفارت خانہ کی کارکردگی کی چھان بین کے لیے دو کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی کی صدارت وہ خود جبکہ دفتر خارجہ کی بنائی جانے والی کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ محمد سلیم خان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3233 طالبعلم کرغیزستان سے واپس پہنچ چکے ہیں، 290 طلباء کی واپسی کے انتظامات خیبر پختونخواہ نے کیے آج رات تک 4 ہزار 436 طلباء وطن واپس پہنچ چکے ہوں گے، حالیہ متشدد واقعات کی وجوہات اور سفارت خانہ کے ردعمل و کارکردگی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ محمد سلیم خان کی قیادت میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نشکیل دے رہے ہیں جو کہ مشن کے فرائض کی سرانجام دہی کی چھان بین کرے گی اور دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ،اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کی اپنی سربراہی میں بھی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ طلباء کے میڈیکل تعلیم کیلئے وہاں جانے کی محرکات کا جائزہ لے گی، کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو منعقد ہو گا،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 11 ہزار سے زائد پاکستانی ایجنٹوں کے زریعہ سیاحتی ویزوں پر کرغزستان گئے اور وہاں کام کر رہے ہیں،کرغزستان نائب وزیر اعظم سے ان کو ڈی ہورٹ کرنے کی بجاے ریگولرائز کرنے کی درخواست کی جس پر ان کی نیشنل سکیورٹی کونسل فیصلہ کرے گی، ان سے ایجنٹوں کی بجائے حکومت سے افرادی قوت منگوانے کی بھی بات کی۔