قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ کا آغاز ہوگیا
خیبرپختونخوا کے ثاقب جمیل اور سلمان خان جونیئر کی نصف سنچریاں، سندھ کے خلاف سنٹرل پنجاب کے ا سپنر فرخ وقاص کے 4 شکار
منگل 1 اکتوبر 2019 21:03
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں شروع ہوگیا ہے۔شہر میں ہونے والی بارش کے باعث پہلے روز کھیل کا آغاز چائے کے وقفے کے بعد ممکن ہوسکا۔ بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور دن کے اختتام پر 35 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ مڈل آرڈربیٹسمین ثاقب جمیل 78اور سلمان خان جونیئر 60رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بلوچستان کے فاسٹ باوٴلرز جہانگیر خان نے 2 اور طارق جمیل نے 1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
(جاری ہے)
دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی
میں سنٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان جاری میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم پہلی
اننگز میں 204 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔
ادھر مظفرآباد میں دن بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ شروع نہ ہوسکا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.