Live Updates

احتساب کی باری اب حکومت کی، نیب نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی، سابق وفاقی وزیر کیخلاف کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سابق وزیرعامر کیانی کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی، وہ اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز رہے

muhammad ali محمد علی منگل 1 اکتوبر 2019 21:14

احتساب کی باری اب حکومت کی، نیب نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی، سابق وفاقی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اکتوبر2019ء) احتساب کی باری اب حکومت کی، نیب نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی، سابق وفاقی وزیر کیخلاف کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا، ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سابق وزیرعامر کیانی کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی، وہ اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز رہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب اپوزیشن رہنماوں کیخلاف کیسز کھولنے کے بعد اب حکومتی وزراء اور شخصیات کیخلاف بھی کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں نیب کا پہلا شکار سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی بنے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے عامر محمود کیانی کیخلاف ادویات میں ہوشرباء اضافے کے اسکینڈل کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے نیب نے باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ عامر محمود کیانی تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وفاقی وزیر برائے صحت بنائے گئے تھے۔

عامر محمود کیانی اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز رہے تھے۔ تاہم بعد ازاں ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اسکینڈل کے باعث وزیراعظم عمران خان نے عامر محمود کیانی سے وزارت واپس لے لی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے عامر کیانی کے خلاف شکایات کی تصدیق کے بعد انکوائری کا حکم دیا ہے۔ نیب کو رواں سال عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ چیرمین نیب نے عامر کیانی کے خلاف نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت دے دی۔
                               
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات