خواتین ارکان پارلیمان اور کارکنان پارٹی کا قابل فخر حصہ ہیں ،شہباز شریف

بڑی بہن کلثوم نواز کی قیادت میں پارٹی کی خواتین نے روشن جمہوری باب لکھا ،خواتین ارکان پارلیمان اور بھی زیادہ جذبے اور متحرک انداز میں عوامی مسائل دونوں ایوانوں میں اجاگر کریں ، صدر مسلم لیگ (ن)کی پارٹی خواتین سے گفتگو

بدھ 2 اکتوبر 2019 15:52

خواتین ارکان پارلیمان اور کارکنان پارٹی کا قابل فخر حصہ ہیں ،شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ خواتین ارکان پارلیمان اور کارکنان پارٹی کا قابل فخر حصہ ہیں ،بڑی بہن کلثوم نواز کی قیادت میں پارٹی کی خواتین نے روشن جمہوری باب لکھا ،خواتین ارکان پارلیمان اور بھی زیادہ جذبے اور متحرک انداز میں عوامی مسائل دونوں ایوانوں میں اجاگر کریں ۔

بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کی خواتین ارکان پارلیمان سے ملاقات کے دور ان گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خواتین ارکان پارلیمان اور کارکنان پارٹی کا قابل فخر حصہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین نے مسلم لیگ (ن) کے نظریہ اور پیغام کو اجاگر کرنے میں شاندار کردار اداکیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بڑی بہن کلثوم نواز کی قیادت میں پارٹی کی خواتین نے روشن جمہوری باب لکھا ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری مائوں، بہنوں اور بیٹیوں نے ہمیشہ ملک وقوم کے لئے تاریخی اور جراتمندانہ کردار ادا کیا ۔انہوںنے کہاکہ فخر ہے کہ ایسی جماعت کی سربراہی کررہا ہوں جس میں آپ جیسی نظریاتی وابستگی رکھنی والی خواتین موجود ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خواتین ارکان پارلیمان نے قومی اور عوامی مسائل کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ خواتین ارکان پارلیمان نے اپنی نظریاتی وابستگی، پارلیمانی امور میں دلچسپی سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں، ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ خواتین ارکان پارلیمان اور بھی زیادہ جذبے اور متحرک انداز میں عوامی مسائل دونوں ایوانوں میں اجاگر کریں ۔انہوںنے کہاکہ خواتین اور بچوں سے متعلق امور کو بطور خاص ایوان میں زیربحث لایا جائے ۔ملاقات قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر ہوئی، خواجہ آصف، احسن اقبال بھی موجود تھے۔