Live Updates

افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا

افغان طالبان کے وفد کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں متوقع، طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 2 اکتوبر 2019 22:18

افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اکتوبر 2019ء) افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے وفد کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کے درمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو۔ طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعد افغانوں میں بات چیت ہونی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے افغان امن عمل بحال ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے طالبان نے زلمے خلیل زاد کی قیادت میں موجود امریکی وفد سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان پہنچنے والے طالبان کے وفد نے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اہم سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا مؤقف ہے کہ ہم مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے تھے بلکہ خود امریکہ نے جاری مذاکراتی عمل سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ افغان طالبان کی پاکستان آمد سے متعلق افغان طالبان کے دوحہ دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ افغان طالبان کاوفدآج اسلام آباد جائے گا، ملا عبدالغنی برادرکی سربراہی میں افغان طالبان کا وفدپاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا، وفد باضابطہ دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات