جب تک ڈینگی سے متاثرہ مریض موجود ہیں اس وقت تک ہمیں انتہائی احتیاط اور فیلڈ میں نگرانی کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

جمعہ 4 اکتوبر 2019 15:11

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ پنجاب کے چند اضلاع میں جب تک ڈینگی سے متاثرہ مریض موجود ہیں اس وقت تک ہمیں انتہائی احتیاط اور فیلڈ میں نگرانی کی ضرورت ہے۔ محکمہ صحت کے افسران ڈسٹر کٹ انٹا مولوجسٹ کے ساتھ مل کر ویکٹر سرویلینس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے کام کا دائرہ کا ر بڑھائیں ،گلی گلی ،محلے محلے آگاہی کے لئے جاری مہم کو بھی تقویت دی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈی او ہیلتھ سجاد گیلانی ،ڈسٹرکٹ انٹا الوجسٹ محمد اقبال سمیت متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ میں کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ریویو میٹنگ کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی کار کردگی جانچنا ،مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات ویکٹر سرویلینس اور تمام اقدامات کے نتیجہ کا جائزہ لینا ہے۔

الحمد اللہ مربوط کاوشوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی وجہ سے ڈینگی فری ہے اور دوسرے اضلاع سے آنے والے چھ مریض بھی صحت یاب ہوکر گھروں میں جا چکے ہیں۔ ہمیں فیلڈ میں بطور ٹیم اپنی انسداد ڈینگی کاوشیں جاری رکھنا ہے اور اس سلسلہ میں ہر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری کو طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :