بنوں ،بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے سلام ٹیچرڈے منایا گیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:27

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے سلام ٹیچرڈے منایا گیا اور الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا بنوں انٹر میڈیٹ بورڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فرید خٹک ، کنٹرولر عادل خان ، اسسٹنٹ سیکرٹری انعام اللہ خان و دیگر کا کہنا تھا کہ اُستاد کا مقام انتہائی اعلیٰ اور ارفع ہوتا ہے آنحضرت ؐ نے بھی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر زور دیا ہے اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ایسے میں والدین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اُنہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہاساتذہ معاشرے میں علم کی خوشبوپھیلاتے ہوئے نا خواندگی ختم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

اساتذہ کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے بعد ازاں اپیکس گرامر سکول میں سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :