سعد رفیق سے سردار ایاز صادق کی ملاقات ،آزادی مارچ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 21:12

سعد رفیق سے سردار ایاز صادق کی ملاقات ،آزادی مارچ پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جوڈیشل کمپنی میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، جے یو آئی ف کے آزادی مارچ اور ن لیگی رہنمائوں کے خلاف درج نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔