شہباز شریف ڈبل شاہ کا کردار ادا کررہے ہیں ، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کشمیر کے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچ جائیں گے تو یہ ان کی خوش فہمی ہے حکومت نے بھی تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،پرویز الٰہی سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 6 اکتوبر 2019 00:02

شہباز شریف ڈبل شاہ کا کردار ادا کررہے ہیں ، شیخ رشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 اکتوبر2019ء) شہباز شریف ڈبل شاہ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ 23 اور 24 اکتوبر تک ایکسپوز ہو جائیں گے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کشمیر کے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچ جائیں گے تو یہ ان کی خوش فہمی ہے حکومت نے بھی تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری ملکی سیاست میں انتہائی اہم ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت میرے بڑے بھائی ہیں لیکن مولانا کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں پیپلز پارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔