ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج

پیر 7 اکتوبر 2019 15:57

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) محکمہ ماحولیات نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر لیک سٹی مالکان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر چودھری محمد اشرف گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لیک سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا لیک سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کی ورکشاپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پراپٹما کے سابق صدر، چیئرمین لیک سٹی اعجاز گوہر اور ورکشاپ انچارج محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق لیک سٹی ہاوسنگ سوسائٹی ورکشاپ کے ٹائروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے اور مالکان نے ڈینگی آگاہی کے حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :