ترکی کا شام میں زمینی فضائی حملوں کا عندیہ،امریکہ کا فوج واپس بلانے کا اعلان
امریکا کی مسلح افواج آپریشن کی حمایت نہیں کریں گی نہ ہی اس کا حصہ بنیں گی اور داعش کو اس علاقے میں شکست دینے کے بعد اب مزید یہاں نہیں رہیں گی
پیر 7 اکتوبر 2019 20:23
(جاری ہے)
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 2 برس میں امریکا کی جانب سے داعش کی زمینی فورسز کو شکست دینے کے دوران پکڑے گئے تمام داعش جنگجوں کی ذمہ داری اب ترکی پر ہوگی۔
علاوہ ازیں ترک صدر کے ترجمان نے کہا کہ شمالی شام میں طے شدہ سیف زون کا مقصد سرحد پار دہشت گرد عوامل کا خاتمہ اور شامی علاقائی سالمیت کے طریقہ کے تحت شامی پناہ گزینوں کی واپسی ہے۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق گزشتہ روز رجب طیب اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شام کے شمالی علاقے میں سیف زون کے قیام سے متعلق آئندہ ماہ واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ساتھ ہی ترک صدر نے ترک بارڈر پر اگست میں بفر زون کے قیام سے متعلق ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد میں امریکی فوج اور سیکیورٹی بیوروکریسی کی ناکامی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔اس سے ایک روز قبل رجب طیب اردوان نے خبردار کیا تھا کہ انقرہ جلد سے جلد آج یا کل میں سرحد پار کارروائی کا آغاز کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دریائے فرات کے مشرقی حصے میں 'زمینی اور فضائی حملوں' کا عندیہ دیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا اور ترکی نے مذکورہ حصے کو 'سیف زون' قرار دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.