قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم عارف دوروزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

پیر 7 اکتوبر 2019 23:47

ملتان ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اشتہاری ملزم عارف کو سوموارکے روزعدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ خاور شاہ نے ملزم عارف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ مظفر آباد کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عارف کو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتولہ کے ملزم بھائی عارف کو تھانہ مظفر آباد منتقل کیا گیا تھا۔عدالت نے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی ملزم عارف کے جرم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔واضح رہے کہ ملزم عارف کے خلاف مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قندیل بلوچ کو قتل کی ترغیب دینے کا الزام عائد تھا۔ قتل کے وقت ملزم عارف سعودی عرب میں مقیم تھا۔ ملزم عارف کے خلاف ملزم اسلم شاہین کو سعودی عرب سے کالز کرنے کا الزام ہے۔