پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:06

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کل10اکتوبر جمعرات کو منایا جائے گا جس کا مقصدعوام میں ذہنی صحت کی ضرورت و اہمیت بارے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے اس موقع پرملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میںماہرین نفسیات ذہنی صحت کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالیں گے اخبارات میںذہنی صحت کے متعلق ماہرین نفسیات کے مضامین اور دیگر تشہیری مواد شائع کیا جائے گا اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے بھی مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی امراض سے بچائو کیلئے سادہ طرز زندگی،قناعت پسندی،غصہ سے پرہیز ،عبادات اور ورزش جیسی عادات اپنانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :