پنجاب یونیورسٹی اور کنیڈین یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:27

پنجاب یونیورسٹی اور کنیڈین یونیورسٹی کے مابین معاہدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف رجائنا ،کینیڈا کے زیر اہتمام برائہ راست روابط، تعلیم اور تحقیق میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد اختر، صدر یونیورسٹی آف رجائنا اور وائس چانسلر ویان تیمونس، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی و دیگر نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مل کر تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، تعلیمی مواد کے تبادلے اور اشاعت ، تحقیقی پروگرام کیلئے اساتذہ وفود کے تبادلے ، لیکچرز، مباحثے اور طلباء کی تعلیم و تحقیق کے لئے کام کریں گے۔ تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے دونوں ممالک کے اداروں کے مابین روابط کومزید فروغ دینے پر زور دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر زور دیا۔