پاکستان کاکراچی اور گوادر سے دبئی،عمان اور بندر عباس کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 20:40

پاکستان کاکراچی اور گوادر سے دبئی،عمان اور بندر عباس کے لیے فیری سروس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) پاکستان نے کراچی اور گوادر سے دبئی،عمان اور بندر عباس کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت بحری امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے عوام کو نئے روٹس کی فراہمی اور ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے کراچی اور گوادر کے ساحلوں سے دبئی،عمان اور بندر عباس پورٹ کے لیے فیری سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر وزارت بحری امور کے حکام کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے ساحلی شہروں سے خلیجی ممالک تک کیلئے فیری سروس کا خرچ فضائی سفر کے مقابلے میں کم ہوگا۔ فیری سروس کے آغاز سے دبئی اور دیگر خلیجی ممالک جانے کے خواہش مند لوگ سفر کا خرچ باآسانی برداشت کر سکیں گے۔ جبکہ فیری سروس کے آغاز سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔