وعدے پورے کیوں نہیں کیے،عوام نے میئر کو گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا
میکسیکو کے میئر پر دوسری بار عوام نے چڑھائی کی اور شہر بھر میں گھسیٹتے رہے
سجاد قادر جمعرات 10 اکتوبر 2019 06:14
(جاری ہے)
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریاست چیپاس کے قصبے سینتا ریتا میں میئر جارج لوئس ہرنانڈیز کو دفتر سے نکال کر شہر میں گھمانے پر 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
میئر جارج لوئس کو بظاہر کوئی زخم نہیں آئے تاہم انہیں بری طرح گھسیٹا گیا۔میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے میئر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے مطابق سڑکیں بنانے اور دیگر کام کرنے میں ناکامی پر پیش آیا۔حکام نے میئر پر حملے کے بعد ریاست میں سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔میکسیکو میں منشیات فروش میئرز اور مقامی سیاست دانوں کو ان کے مطالبات پورے نہ کرنے پر اکثر نشانہ بناتے ہیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات عام نہیں۔میئر جارج لوئس کا کہنا تھا کہ وہ اغوا اور قتل کی کوشش پر مقدمہ دائر کروائیں گے۔رپورٹ کے مطابق لوگوں نے میئر کو گھسیٹ کر عمارت سے باہر نکالا اور گاڑی کے پیچھے لگنے پر مجبور کیا۔اس کے بعد رسی سے گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھمایا گیاہے۔پولیس نے مداخلت کر کے میئر کو شہریوں سے چھڑایا اور انہیں لوگوں سے بچایا، تاہم اس دوران تصادم سے کئی افراد زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ 4 ماہ قبل بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب لوگوں کا گروہ میئر کو دفتر میں تلاش کے باوجود نہ ملنے پروہاں کچرا پھینک گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میئر جارج لوئس کو انتخاب کے دوران حریف امیدوار کے حامیوں سے تصادم پر گرفتار کیاگیا تھا لیکن ان کے خلاف ناکافی ثبوت کے باعث انہیں رہا کردیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.