احتیاط سے ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:49

احتیاط سے ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈینگی کا بہترین حل احتیاط ہے اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کہیں بھی صاف پانی نہ کھڑا ہونے دیں تاکہ آپ ڈینگی سے محفوظ رہیں ان خیالات کا اظہار مس مسرت نذیر فوکل پرسن ڈینگی و اسسٹنٹ وارڈن فشریز سوہاوہ نے آفس میں ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ میں کیا جس میں محکمہ ماہی پروری کے ورکرز اور صحافی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی حوالے سے فشریز ڈیپارٹمنٹ نے بیالوجیکل کنٹرول کے ذریعے کام شروع کیا ہوا ہے اور سوہاوہ،دینہ اور جہلم کے مختلف علاقوں کے قدرتی تالابوں میں مخصوص مچھلیاں جن کی خوراک ڈینگی لاروا،انڈے ،ڈینگی مچھر وغیرہ ڈالی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول اور خصوصا چھتوں پر بھی نظر رکھیں اور کہیں بھی صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں تا کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :