تھرپارکر۔مٹھی، روڈ حادثے میں ایک شخص جاںبحق،ایک زخمی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:17

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) مٹھی نؤکوٹ روڈ پر حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق، جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ مٹھی شہر قریب مٹھی نؤکوٹ روڈ پر گاؤں سانیاسر اسٹاپ پہ تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار ٹھیکیدار شعبان علی پٹھان فوت ہوگیا اور ڈرائیور مصطفیٰ فقیر شدید زخمی ہو گیا، جن کو سول ہسپتال مٹھی لایا گیا۔

(جاری ہے)

قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیا گیا، جبکہزخمی کو سول ہسپتال مٹھی میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کار نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر ماری ہے،جبکہ مزید کارروائی ورثاء کے آنے کے بعد کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :