پاک سرزمین پارٹی کی پنجاب میں کونسلر اتحاد سے ملاقات

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:16

پاک سرزمین پارٹی کی پنجاب میں کونسلر اتحاد سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر 2019ء) : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائمخانی نے کونسلر اتحاد پنجاب کے وفود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے بلدیاتی نظام میں کونسلر کے مضبوط کردار پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے جلد ہی پاک سر زمین پارٹی ایک بل بھی پیش کرے گی ۔ پاک سرزمین پارٹی اور کونسلر اتحاد پنجاب کے وفد کے مابین آئندہ بھی آپسی روابط مستحکم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات صوبائی جنرل سیکرٹری محمد طفیل کھوکھر کی قیادت میں کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاک سر زمین پارٹی کا اعلان ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں مصطفٰی کمال اور انیس قائمخانی نے کیا تھا جس میں بعد ازاں کئی رہنماؤں نے شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ انیس قائمخانی کی گرفتاری کے بعد سے پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں التوا کا شکار ہو گئی تھیں تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے پاک سر زمین پارٹی نے سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پارٹی وفد کی کئی ملاقاتیں جاری ہیں۔