ْڈینگی کے خلاف پوری توجہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرگودھا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 13:21

ْڈینگی کے خلاف پوری توجہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،ایڈیشنل ڈپٹی ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف پوری توجہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ بھرتی جائے۔انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے یومیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے آگاہی مہم پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عمل درآمدکیلئے تمام تروسائل او رانتظامی مشینری کو متحرک رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمی درجہ حرارت معقول ہونے تک انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے آپس میں مربوط روابط رکھیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیموں کے ممبران ایک جہاد کررہے ہیں۔ پوری قوم ان کی کاوشوں او رمحنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس موقع پر ڈینگی ٹیموں کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :