نوشہرہ رکاں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں مزید تیز کرے، ڈی سی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:13

نوشہرہ رکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت،ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر ذیشان حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ز (سٹی عثمان سکندر،صدر حناء ارشد،کامونکے شاہد عباس جوتہ)ایس این اے تنویر عباس،ڈی او انڈسٹریز محمد طارق شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر افسران شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے قیمت پنجاب موبائل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ہدایت کرتے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی شکایات کے حل کے بعد قیمت پنجاب اینڈرائیڈ ایپ یا ڈیش بورڈ پر رپورٹ اپلوڈ کریں تا کہ شکایت کرنے والے سائلین کو ان کی شکایات کے پیش رفت سے متعلق معلومات مل سکیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک کے تحت افسران کو سونپے گئے ٹاسک اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کریں تا کہ ان کے حل اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے حکومتی و ضلعی سطح پر درکار اقدامات کیے جا سکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے اب تک تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مجموعی طور پر 6849چھاپے مارے گئے جبکہ 2771خلاف ورزیوں پر 1کڑور 9لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے،7کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 123افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹاپ 5پرائس کنٹرول مجسٹریٹس (اسسٹنٹ کمشنر سٹی عثمان سکندرنے 133چھاپوں میں 71خلاف ورزیوں پر 6لاکھ 50ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے 183چھاپوں میں 97خلاف ورزیوں پر3لاکھ 4ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر صدر حناء ارشد نے 61چھاپوں میں 16خلاف ورزیوں پر2لاکھ 1ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور 6افراد کو پابند سلاسل کیا،تحصیلدار محمد ارشد نے 85چھاپوں میں 43خلاف ورزیوں پر1لاکھ 58ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،تحصیلدار سٹی شفیق چشتی نے 77چھاپوں میں 33خلاف ورزیوں پر1لاکھ49ہزار روپے کے جرمانے عائد کیی)کو بہتر کارکردگی پر سراہا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں تیزکریں تا کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں۔