پتوکی اور گردنواح میں ناقص ، مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء خورد ونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے

ذمہ داران نے کاروائی کی بجائے آنکھیں بندکرلیں

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:49

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) پتوکی اور گردنواح میں ناقص ، مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء خورد ونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ۔ذمہ داران نے کاروائی کی بجائے آنکھیں بندکرلیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں منافع خور اور ملاوٹ کے ناسور شہر میں غیر معیاری مصالحہ جات ، دالیں ، دودھ ، مشروبات ، آٹا ، پانی ملاگوشت اور مضر صحت گھی ، عرقیات اور دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرکے راتوں رات امیر بننے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ انتظامیہ کی غفلت ، لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت بڑھتاجارہا ہے ملاوٹ خور انسانی صحت کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہے ہیں مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں بڑی تعداد میں شہری مختلف امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے سٹی پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، سرپرست اعلیٰ حاجی ارشد گولڈن،چیرمین چوہدری افضل جٹ اور عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، ڈپٹی کمشنر قصور اور فوڈاتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری نوٹس لیکر کاروائی کی جائے اور ان کا سختی سے محاسبہ کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :