اس وقت ملک میں احتساب کے نام سیاسی انتقام کا بد ترین سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے‘چوہدری برجیس طاہر
قوم کی مرضی کے خلاف مسلط کئے گئے حکمران اقتدار اور انتقام کی آگ میں اندھے ہوچکے ہیں‘رہنماء مسلم لیگ (ن)
اتوار 13 اکتوبر 2019 12:05
(جاری ہے)
اس وقت ملک میں احتساب کے نام سیاسی انتقام کا بد ترین سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے جس کا خاتمہ محترمہ مریم نواز شریف کی کرشماتی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جلد آنے والے دور حکومت میں ہوگا اور موجودہ حکمران اپنے اقدامات کا حساب دے رہے ہونگی.قوم کی مرضی کے خلاف مسلط کئے گئے حکمران اقتدار اور انتقام کی آگ میں اندھے ہوچکے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ انتقام کی یہ آگ مسلط کئے گئے حکمرانوں کو ہی جلا کر خاک کردے گی چوہدری برجیس طاہرنے کہا پہلے سے قید میاں نواز شریف سے خوفزدہ تحریک انصاف کی قیادت کو اپنا انجام قریب نظر آرہا ہے اسی لئے اس حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جھوٹے مقدمات کا انبار لگا کر ریاست پاکستان کے اداروں کو استعمال کر کے میاں محمد نواز شریف کو جتنا عرصہ قید رکھ سکیں رکھ لیں کیونکہ جیلیں اور قید نواز شریف کو عوام کا ہیرو بنا رہی ہیں اور میاں نواز شریف پہلے سے کہیں زیادہ سیاسی قوت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئیں گی. مشرف جیسے ڈریکولا کا مقابلہ کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے بہادر کارکن اور قیادت بہت جلد جمہوری جدوجہد سے میاں نواز شریف کو نکمے اور نا اہل کھلاڑی کی جیل سے آزاد کروائیں گی. اقتدار میاں نواز شریف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے اور بہت جلد ملکی حالات کی باگ ڈور میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں میں ہوگی.برجیس طاہرنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور کارکن اپنے قائد کی مزید گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ان کا اقتدار ریت کی دیوار ہے جسے محترمہ مریم نواز شریف کا اشارہ کسی بھی دن ڈھیر کردے گا. جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے وزیر اعظم نے اپنے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا اب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کروڑوں کارکن میاں نواز شریف کی آزادی کے فیصلے خود کریں گی-
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.