Live Updates

مارچ کیلئے مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی تیاریوں پر خیبرپختونخوا حکومت حرکت میں آگئی

آزادی مارچ کے لئے رضاکاروں کی تیاری پر جے یوآئی کارکنوں کیخلاف مقدمے درج کرنے دھمکی مولانا پشاور میں بارہ سو سے زیادہ کارکن جمع نہیں کرسکے،سیاست ایسے نہیں ہوسکتی، ڈنڈا بردار جھتے دکھاکر سیاست نہیں ہوتی،باوردی فورس بناکر ڈنڈے لہرانے پر ایکشن ہوگا، جے یو آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمے بنیں گے،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا پشاور میں بارہ سو سے زیادہ کارکن جمع نہیں کرسکے،سیاست ایسے نہیں ہوسکتی، ڈنڈا بردار جھتے دکھاکر سیاست نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باوردی فورس بناکر ڈنڈے لہرانے پر ایکشن ہوگا، جے یو آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمے بنیں گے، مولانا فضل الرحمان نے پانچ ہزار کارکن اکھٹے کرنے کا دعویٰ کیا تھا، مولانا پشاور میں بارہ سو سے زیادہ کارکن جمع نہیں کرسکے، سیاست ایسے نہیں ہوسکتی، ڈنڈا بردار جھتے دکھاکر سیاست نہیں ہوتی، انہوںنے کہا کہ بڑی مشکل سے ملک میں امن قائم ہوا، فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں، وردی پہننا صرف فورسز کا حق ہے، فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اقتدار کے بغیر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چھٹے عالمی موثر لیڈر ہیں، فضل الرحمان کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے، انہوں نے کہا کہ مولانا اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، مدارس تو بہت زبردست ادارے ہیں، یہ مدارس کے بچوں کو بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں ،مہنگائی اور مشکل صورتحال کی بات تو ہم بھی کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات