سول اسپتال سکھر میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین گزشتہ کئی روز سے خراب، سیکڑوں مریضوںکو سخت پریشانی مشکلات کا سامنا

پیر 14 اکتوبر 2019 12:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سول اسپتال سکھر میںڈیجیٹل ایکسرے مشین گزشتہ کئی روز سے خراب ہونے کے باعث سیکڑوں مریضوںکو سخت پریشانی مشکلات کا سامنا درپیش ہے،متاثرہ مریضوں کی شکایات کیمطابق اسپتال کا عملہ مشین ٹھیک کرنے کے بجائے مریضوں کو پرائیویٹ طور پر ایکسرے کرانے کا مشورہ دینے لگا ہے جس نے مریضوں کو سخت پریشانی کا شکار بنا دیا ہے عملے کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بجلی کے جھٹکے لگنے کے باعث نہ صرف ایکسرے مشین کا سافٹ ویئر اڑ گیا ہے بلکہ بیٹری بھی جل گئی ہے اور ہمارے پاس کوئی ایسا ٹیکنیشن نہیں ہے جو یہ خرابی دور ہوسکے ہم نے اس کی اطلاع اسپتال کی انتظامیہ کو دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :