عالمی دن برائے ذہنی صحت کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

پیر 14 اکتوبر 2019 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) گلوبل انسٹیٹیوٹ برائے آٹزم نیشل ایجوکیشن وذہنی صحت کے زیر اہتمام عالمی دن برائے ذہنی صحت کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ذہنی صحت کے ماہرین نے لیکچروٹریننگ برائے آٹزم،خود کشی سے بچائو،ڈپریشن و پریشانی سے بچنے کی تدابیر دی گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین گلوبل انسٹیٹیوٹ برائے آٹزم سپیشل ایجوکیشن و ذہنی صحت ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام میں شعور آگاہی برائے ذہنی صحت آٹزم ،نیشنل ایجوکیشن، اور ڈپریشن جیسے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانا ہے۔

متعلقہ عنوان :