پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا

پیر 14 اکتوبر 2019 13:51

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا عالمی خوراک کے مسئلے سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے اور بھوک ناقص غذا اور غربت کیخلاف جدوجہد میں اتحاد کو مستحکم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک اس تاریخ کو عالمی یوم خوراک کے طور پرمناتے ہیں 16اکتوبر1945ء کو کینیڈا میں کوٹیبک کے مقام پر ادارہ خوراک اور زراعت کے قیام کی سالگرہ منانے کیلئے ادارہ کی کانفرنس کی جانب سے 1979ء میں قرار داد کی منظوری ہوئی -