عارف والا،دن دہاڑے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر غلہ منڈی کے ملازم سے موٹرسائیکل ، موبائل فون چھین لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) دن دہاڑے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر غلہ منڈی کے ملازم سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں الوہاب ٹریڈرز کا ملازم حسنین سکنہ محلہ اقبالنگر موٹرسائیکل پر سوار گلشن اقبال کالونی گیا کہ تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک لیا موٹرسائیکل اور موبائل فون کل مالیت تقریباًً130000روپے چھین کرفرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔