لوئردیر ،پر خال بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈزکے خلاف بھرپور آپریشن

پیر 14 اکتوبر 2019 19:35

لوئردیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ٹی ایم اے خال اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر خال بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈزکے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے خال بازار سے تجاوزات اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈز کا خاتمہ کر دیا اس سلسلے میں ٹی ایم او خال اقبال حسن ٹریفک انچارچ شادمحمد اورایجوکیشن یونٹ کے انچارج حشمت اللہ و ایس ایچ او خال دیگر سٹاف نے خال بازارمیں بڑھتی ہوئی تجاوزات اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بازار سے تجاوزات اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈزکا خاتمہ کردیا جسکی وجہ سے علاقے کے عوام اور تاجر برادری نے سکھ کاسانس لیا بعد ازاں ٹی ایم اے خال کی جانب سے تحصیل خال کو کلین اینڈ گرین اور خوب صورت بنانے کیلئے دس روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ٹی ایم او اقبال احسن ایس ایچ اومحیب اللہ خال بازار کے صدر اخونزادہ حمیدالرحمن اخونزادہ تلاوت خان اور دیگر نے تحصیل خال کو کلین اور گرین بنانے کیلئے دس روزہ خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب کو صفائی کا خاص خیال رکھناچاہیے انہوں نے عوام اور تاجروں سے اپیل کی کہ تحصیل خال کو صاف ستھرااور خوب صورت بنانے کیلئے ٹی ایم اے اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی علاقہ بغیر صفائی کے نہ رہ جائے کیونکہ کلین اینڈ گرین تحصیل خال ہمارا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :