Live Updates

چین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ، علاقیائی سلامتی اور ملکی معیشت پر بات ہوئی ہے ، دورہ کامیاب رہا ، وزیر اعظم عمران خان

ْوزیراعظم نے سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار پر کابینہ کو اعتماد میں لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ، علاقیائی سلامتی اور ملکی معیشت پر بات ہوئی ہے ، دورہ کامیاب رہا ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دورہ چین توقع سے زیادہ کامیاب رہا، چین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر، علاقائی سلامتی، اور ملکی معیشت پر بات ہوئی۔وزیراعظم نے سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وفاقی کابینہ نے 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا،کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات