سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کل ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 11:36

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کل بدھ کو دن دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کریں گے۔ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کمیٹی کو سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ کو دی جانے والی تفریحی سہولیات اور پی سی بی کی جانب سے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔