آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری

منگل 15 اکتوبر 2019 11:38

آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد37800 کیوسک اور اخراج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13300 کیوسک اور اخراج13300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11900 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد14400 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1525.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.698 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.427 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :