علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ء کے 4 بی ایس اور 4 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانانی نتائج کا اعلان کردیا

منگل 15 اکتوبر 2019 12:51

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ء کے 4 بی ایس اور 4 پوسٹ گریجویٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ء کے 4 بی ایس اور 4 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، بی ایس پروگرامز میں کیمسٹری، شماریات، ریاضی اور فزکس جبکہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں پی ایچ ڈی کیمسٹری، ایم فل کیمسٹری، ایم ایس سی کیمسٹری اور ایم ایس سی ریاضی شامل ہیں۔

یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ سے کم عرصے میں امتحانات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور اِس کی وجہ نتائج مرتب کرنے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال اور وہ اصلاحات ہیں جو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امتحانی نظام میں بہتری لانے کے لئے متعارف کئے تھے۔ اِس بار یونیورسٹی نے امتحانات کا انعقاد اور نتائج کی تیاری ملک کے دیگر یونیورسٹیوں کے مروجہ طریقوں کو مد نظر رکھ کرکیا تھا۔ فیس ٹو فیس اِن پروگرامز کے امتحانات متعلقہ فیکلٹی نے لئے تھے اور پیپرز مارکنگ بھی فیکلٹی ممبرز نے کی تھی۔