راولپنڈی کنٹو نمنٹ بور ڈ نے ڈینگی سرویلنس تیز کردی

منگل 15 اکتوبر 2019 17:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کی طرف سے گزشتہ کئی دنوں سے انسداد ڈینگی کیلئے کینٹ کے مختلف علاقوں میںمسلسل آگاہی ،سپرے ،فوگنگ ، کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، ڈینگی سے متاثرہ علاقوں سمیت کینٹ کی بھرپور صفائی کیساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کیلئے گھر گھر،دکانوں اور متاثرہ علاقوں میںسپرے،فوگنگ ،اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کیلئے پیغام دیا جا رہا ہے کہ صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،اپنے اردگرد کے علاقوں ،گھروں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، ایڈیشنل کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسر کی خصوصی ہدایت پر اینٹی ڈینگی کی ٹیموں نے کینٹ کے مختلف علاقوں چوہڑ چوک ، مصریال روڈ ، آلہ آباد ، ڈھوک سیداں ، بکرا منڈی ،ٹینچ بھاٹہ ،ویسٹریج کے علاقوں میں صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے گلیوں بازاروں میں سپرے اور فوگنگ جاری رکھی اور اسکے ساتھ ساتھ کینٹ کے رہائشیوں کو صفائی کے فوائد اور ا ہمیت اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،ڈور ٹو ڈوراور مارکیٹ آگاہی مہم کے دوران کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کی اینٹی ڈینگی ٹیموں نے ہردروازے ،ہر دکان پر جا کر چیکنگ کی اور شہریوں کوبتایا کہ اپنے گھروں کیساتھ ساتھ گلی،محلوں میںبھی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے،کہیں بھی پانی نہ کھڑا نہ ہونے دیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،اسے ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کینٹ کو صاف ستھرا اور ڈینگی سے پاک کر نا ہے، کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی ڈینگی کے خاتمے کیلئے جاری مہم میں آپکے شانہ بشانہ ہے اور صفائی کیلئے کوشاں و پرعزم ہے، کینٹ کے رہائشیوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،اہلیان علاقہ نے صفائی کے لئے راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کینٹ کے رہائشی اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ ڈینگی کے خلاف سپرے اور فوگنگ کا با قا عدہ شیڈول مرتب ہے اس حساب سے ہر وارڈ میں با قاعدہ اپنی باری پر متعلقہ ممبر کینٹ بورڈ کی سربراہی میں سپرے کرا یا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :