بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،سید دائودشاہ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سید دائودشاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں پروفیسرز اور لیکچرار بھی اس گھناوئے عمل میں ملوث ہے ایف آئی اے کی جانب سے یونیورسٹی کے معاملے پر تحقیقات خوش آئندہے بااثر افرادکا اس گھناوئے عمل میں ملوث یے جو بلوچستان حکومت کے بس باہر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہونے والے اسکینڈل کی پہلی بھی شکایات کی تھی،طلبا صوبے کے تعلیمی اداروں میں صورتحال انتہائی خراب ہے وومن یونیورسٹی،آئی ٹی یونیورسٹی میں بھی طالبات کو بلیک میلنگ کرنا معمول بن چکا ہے وومن یونیورسٹی میں بھی طالبات بلیک میل اور ہراسمنٹ کے شکار ہے یونیورسٹی اسکینڈل میں بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے یونیورسٹی کے ہر جگہ کیمرے لگائے گئے تھے جس کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا معاملہ سامنے آیا تو لوگ جاگ گئے وومن یونیورسٹی میں مردوں کا باہر آنا سوالیہ نشان ہے یونیورسٹی اسکینڈل آنے کے بعد ہم سوچنے لگے ہے کہ ہم اپنے بہنوں کو تعلیمی اداروں میں کیسے بھیجے طلبافاقی حکومت معاملے کا شفاف تحقیقات میں تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :