صوبائی حکومت شعبہ توانائی میں نئی حکمت عملی کے تحت جدت کی طرف گامزن ہے،وزیراعلیٰ محمودخان
منگل 15 اکتوبر 2019 23:56
(جاری ہے)
چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 332 منصوبوں میں سے 280 مکمل ہیں جن کو متعلقہ آبادی کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہے۔
ان منصو بوں سے 90 ہزار خاندان مستفید ہونگے۔ دوسرے مرحلے کے تحت مزید 672 چھوٹے پن بجلی گھر قائم کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ منصوبے موجودہ دورحکومت میں مکمل کرلئے جائیں جن سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور تقریباً دو لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں محکمہ توانائی و بجلی خیبرپختونخوا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین، وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ توانائی خیبرپختونخوا کی ایک سالہ کارکردگی، مکمل شدہ منصوبوں ، زیرتعمیر اور نئے منصوبوں خصوصی طور پر وفاقی حکومت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پیڈو کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے ، صوبائی حکومت کے ویلنگ ماڈل کی تکمیل ، صوبائی منصوبوں کو نیشنل جنریشن پلان میں شامل کرنے ، صوبے کے منصوبوں کی سی پیک فریم ورک میں شمولیت ، پیسکو، اے ای ڈی بی ، سی سی پی اے ۔جی اور این ٹی ڈی سی میں صوبے کی نمائندگی اور کوہاٹ ڈویژن کو گیس کی فراہمی جیسے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا اور اس سلسلے میں رواں ہفتے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کرنے کا عندیا دیا گیا ہے جس میں متعلقہ وفاقی حکام شرکت کرینگے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت ضلع چترال ، سوات اور دیر میں تین ہزار میگاواٹ کی مجموعی استعداد کے حامل سترہ پن بجلی کے منصوبے قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ مسائل کو بھی رواں ہفتے اجلاس میں بطور ایجنڈا شامل کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیڈو کے مکمل کردہ منصوبوں میں مالا کنڈ تھری ،ریشون ، شیشی، پیہور،مچئی ، رانولیہ او ر درا ل خوڑشامل ہیں جن کی مجموعی استعداد 161.2 میگاواٹ ہے۔ علاوہ ازیں زیر تعمیر منصوبوں میں جبوڑی پن بجلی گھر ، کروڑہ ، کوٹو، مٹلتان اور لاوی ہائیڈرو پراجیکٹ شامل ہیں جن کی مجموعی استعداد 216میگاواٹ ہے ،یہ منصوبے 2022تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ اجلاس کو محکمہ توانائی کی مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈونرز کی معاونت سے پبلک سیکٹر ز میں چارنئے منصوبے پلان کئے گئے ہیں جن میں بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، بری کوٹ ، پاٹرک شرینگل اور گبرال کالام شامل ہیں ۔ ان منصوبوں پر رواں مالی سال کے دوران تعمیراتی کام شروع کر دیا جائیگا جو 2025میں مکمل ہوں گے۔منصوبوںکی لاگت 1233 ملین ڈالر ہے جبکہ سالانہ متوقع آمدنی 17860ملین روپے ہے ۔ سی پیک کیلئے ترجیحی منصوبوںکے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے پانچ منصوبے پہلے سے سی پیک میں شامل کئے جاچکے ہیں جن کی مجموعی استعداد 961 میگاواٹ ہے جبکہ 1243 میگا واٹ کے حامل چھ منصوبے سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ نئے ضم شدہ ضلع کرم میں 10.5 میگاواٹ کے چپڑی چرخیل منصوبے پر کام 2020 ء میں شروع کر دیا جائے گا جو چار سالوں میں مکمل ہوگا، منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4.5 ارب روپے ہے۔ اس کے علاوہ نئے اضلاع میں پن بجلی کی استعداد کی فیزیبلیٹی سٹڈی بھی کی جارہی ہے جس کی لاگت 150 ملین روپے ہے۔۔ صوبے میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران 2056 ایف ائی آرز درج کی گئی ہیں، 560 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے 1128.8 ملین روپے کے بقایا جات وصول کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.