سندھ اسمبلی،سیاسی اسیروں کو انصاف کی فراہمی، پاکستان کی بقاء اور آفتوں سے حفاظت کی دعا کی گئی

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی اسیروں کو انصاف کی فراہمی، پاکستان کی بقاء اور آفتوں سے حفاظت کی دعا کی گئی ایوان میں افواج پاکستان کی سلامتی، شہداپاک فوج کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

جناح اسپتال میں پانچ سالہ معصوم بچی کے پوسٹ مارٹم اور اسکے اہل خانہ کو صبر کی دعا کی گئی، اجلاس میں ناظم آباد میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کی دعا کی گئی۔