ایل ڈی اے سٹی فیز ون کو فیروز پورروڈ تک دو کلومیٹر لنک روڈ تعمیر کی جائے گی، میاں محمود الرشید

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:28

ایل ڈی اے سٹی فیز ون کو فیروز پورروڈ تک دو کلومیٹر لنک روڈ تعمیر کی جائے ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی فیز ون کو فیروز پورروڈ تک ایک اور راستہ دینے کے لئے دو کلومیٹر طویل نئی لنک روڈ تعمیر کی جائے گی۔ خواہشمند مقامی مالکان اراضی سکیم کے لئے اپنی زمین براہ راست بھی ایل ڈی اے کو پیش کر سکتے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی مستقبل کا نیا شہر ہے ، ایک سال قبل شکوک و شبہات او رغیر یقینی صورتحال کے باوجود یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری نیک نیتی کے نتیجے میں اللہ تعالی کا انعام ہے، فائل ہولڈرزکی دعائوں کے ساتھ ساتھ وائس چیئرمین ایس ایم عمران ‘ ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم اوران کی ٹیم اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی دن رات کی محنت کے نتیجے میں بہت جلد ہم اس چیلنج سے نمٹ لیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی میں چار ہزار کنال اراضی پر ترقیاتی کام جاری ۔ فائل ہولڈرز سے ترقیاتی اخراجات آدھے وصول کئے جائیں گے۔ ا س مقصد کے لئے ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے ۔ سکیم کے نو ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے قرعہ اندازی30نومبرکوہوگی ۔اس مقصد کے لئے ورکنگ پیپر منظور ی کے لئے گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی میں بجلی کا انڈرگرائونڈ انفراسٹرکچر بچھانے ‘برقی رو کی ترسیل کا نظام قائم کرنے اور دیگر متعلقہ ترقیاتی کام انجام دینے کے لئے کنٹریکٹرز کی پر ی کوالیفکیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے خواہش مند فرموں سے 25اکتوبر تک پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔اجلاس میںمنصوبے کے متعلقہ افسران اور ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرزپاک اسٹیٹ کے عمران علی بھٹی‘ اربن ڈویلپرز کے طاہرجاوید‘الفا اسٹیٹ کے ملک آصف‘معمارسروسز کے عبد الرشید اور منیجر ظفر محمود چشتی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :