پولیس کے افسران و جوان شہریوں سے حسن و اخلاق سے دادرسی یقینیی بنارہے ہیں، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان
بدھ 16 اکتوبر 2019 17:42
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن عمران احمر نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں ان کو تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کے ہمراہ استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، آر پی او نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر مظفرگڑھ کا دورہ کیا 15 پکار سنٹرلائزڈ سسٹم چیک کیا، ریسپانس ٹائم اور گاڑیوں کے گشت کے حوالے سے بھی تفصیلات چیک کیں، آر پی او نے میڈیا سنٹر، آئی ٹی برانچ اور فرنٹ ڈیسک آفس کا بھی معائنہ کیا، ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ صدر و سٹی مظفرگڑھ میں وومن ڈیسکس، ایڈمن افسران و مصالحتی کمیٹی کے دفاتر بھی چیک کیئے، آر پی او نے پولیس ایم ٹی، موٹر ٹرانسپورٹ پارک کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈولفن سکواڈ اہلکاروں سے ملاقاتیں اور موٹر سائیکل بھی چیک کیئے، اسی کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے ہمراہ کام کرائے گئے گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی اور 550 کے تحت قبضہ میں لی گئی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا، آر پی او نے اس کے پولیس لائن میں یادگار شہدا پر سلامی دی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے پولیس لائن میں دیگر کنسٹرکشن ورک کا بھی معائنہ کیا، ملازمین کی رہائش گاہوں، واش رومز اور صفائی ستھرائی کے نظان کو بھی چیک کیا اور آر پی او نے نئے قائم کیئے گئے لیڈیز پولیس افسران و ملازمان کے ہوسٹل کو بھی چیک کیا، بہترین انتظامات پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی تعریفیں کرتے رہے، آر پی او نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ پولیس دربار میں خطاب بھی کیا، پولیس دربار میں خطاب کرتے ہوئے آر پی اق کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے ویڑن کے مطابق ہم اپنی تمام تر سروسز شہریوں کو پیار اور محبت سے فراہم کر رہے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.