ملاکنڈ،قوم ملی خیل انتظامیہ کیساتھ ہر ممکن تعاون کر ینگے،شوکت حیات

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:17

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء)ملی خیل قومی اتحاد سخاکوٹ نے مسائل کے حل اور قوم کے ترقی کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔ قوم ملی خیل کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے اور آمن و آمان کے قیام ، روزگار کے فراہمی اور مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملی خیل قومی اتحاد کا اہم اجتماع گذشتہ روز سلیم آباد سخاکوٹ میں زیر صدارت افتخار خان منعقد ہوا جس میں قوم ملی خیل کے سرکردہ مشران اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی ۔

اجتماع سے ملی خیل قومی اتحاد کے صدر شوکت حیات ، جنرل سیکرٹری افتخار خان ، آصغر خان ، محمد زمان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ صدر شوکت حیات اور دیگر مقررین نے کہا کہ قوم ملی خیل ایک بڑا اور آمن پسند قوم ہے جو کسی صورت فساد نہیں چاہتے اور آمن و آمان کے لئے انتظامیہ کیساتھ ہر ممکنہ تعاون کر ینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم پُر آمن لوگ ہیں اور ملک کے ترقی کے لئے کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔