Live Updates

شاہی جوڑے کے لیے رکھی گئی تقریب میں بدنظمی کی کہانی سامنے آ گئی

وزیروں، مشیروں کو شاہی جوڑے کے قریب نہ جانے دیا گیا،حکومتی شخصیات کو پتہ چلا کہ مانومنٹ میں علیحدہ علیحدہ انتظامات کیے گئے تو وہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے،برٹش پولیس نے اہم حکومتی شخصیت کو بھی شاہی جوڑے کے قریب نہ آںے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:30

شاہی جوڑے کے لیے رکھی گئی تقریب میں بدنظمی کی کہانی سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) شاہی جوڑے کے لیے رکھی گئی تقریب میں بدنظمی کی کہانی سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ۔دو روز قبل شاہی جوڑے کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس تقریب میں بدنظمی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے تقریب میں بہت سے مہمان آئے ہی نہیں اور آئے ہوئے بہت سے مہمان بھی واپس چلے گئے۔

اس تقریب میں شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ پہنچا تھا۔ شاہی جوڑا رات کے کھانے کے لیے پاکستان مونومنٹ پہنچا جہاں پاکستانی فنکار، غیرملکی سفراء اور بہت سے مہمانوں نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم نے شیروانی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ شہزادی کیٹ نے پاکستان جھنڈے کے رنگھ والی سبز پاکستانی قمیض اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچا۔تاہم یہ خوبصورت اس وقت بدنظمی کا شکار ہوئی جب حکومتی شخصیات کو پتہ چلا کہ کہ مانومنٹ میں علیحدہ علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں تو وہ تقریب چھوڑ کر واپس آ گئے۔کئی وزراء کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شاہی جوڑے سے ملنے نہ دیا گیا۔جب کہ دو وزراء بشمول غلام سرور خان کو ہائی کمیشن کے عملے کی جانب سے کہا گیا کہ وہ استقبالیے تک رکشے میں آئیں تو انہوں نے رکشے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا اور واپس چلے گئے۔

چند وزراء نے بھی رکشے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور واپس چلے گئے اور اپنی گاڑیوں میں مانومنٹ پہنچے۔۔وفاقی وزیر کے مطابق دیگر وزراء کے برعکس وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تقریب کے اس حصے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔ جہاں شاہی جوڑا موجود تھا تاہم برٹش گارڈز نے انہیں اس مخصوص جگہ سے باہر نکال دیا جس پر فردوس عاشق اعوان تقریب سے واپس روانہ ہو گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات