Live Updates

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات میں تاخیر ہماری غلطی تھی، پرویز خٹک

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:40

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات میں تاخیر ہماری غلطی تھی، پرویز خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات میں تاخیر ہماری غلطی تھی۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نہ صرف مولانا فضل الرحمان بلکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطی مانتے ہیں کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے۔

یہ سب کچھ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ہو ر ہا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے باز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس وقت پاکستان انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار سب کے سامنے ہو گا اس ملک کی بہتری کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے ہم کریں گے اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بات آگے چل سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات