اصغر جوئیہ کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:04

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی سی اصغر جوئیہ نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا،انہوں نے سبزی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیااورسبزیوں و پھلوں کے معیار کو چیک کیا ،انہوں نے کوالٹی و ریٹس کو بھی چیک کیااور سبزی منڈی میں آلو کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے،ڈی سی لاہور نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے سلسلے میں ہرگز ہیرا پھیری قابل قبول نہ ہو گی،انہوں نی منڈی میں سٹاف کی حاضری اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ، ڈ ی سی نے منڈی انتظامیہ کو منڈی میں صفائی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :