نواز شریف کو حوالات میں گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دیدی گئی، مینیو سامنے آگیا
سابق وزیراعظم کیلئے گھر سے کریلے گوشت، چکن شوربہ، سٹیم روسٹ، ابلے چاول، ٹوسٹ، دودھ اور پھل بھجوائے گئے جبکہ دہی، کشمیری چائے اور لسی بھی آج کے مینیو میں شامل تھی
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42
(جاری ہے)
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل میں مزید دستاویزات جمع کرانے کی قومی احتساب بیورو ( نیب )کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے اضافی دستاویزات مرکزی اپیل کی ساتھ منسلک کرنے کا حکم سنا یا۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کئے۔ نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز سے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔ جبکہ دوسری جانب جیل میں مریم نواز کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں ، ان کو ذاتی معالج سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی، اگر مریم نواز کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔ مریم اورنگزیب نے جیل میں مریم نوازشریف سے ذاتی معالج کی ملاقات نہ کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی ان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.