دنیا میں بھوک کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، جرمن سفیر برنارڈ شلاگیک

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگیک نے کہا ہے کہ دنیا میں بھوک کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عالمی یوم خوراک اور ہاتھ دھونے کے عالمی دنکے موقع پر سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں جرمن سفیر نے اپنے گھر سے خوراک لانے اور اسے سیلانی فوڈ شیلٹر(لنگر خانہ)میں شیئر کرنے سے متعلق اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گھر سے کھانا لانے اور اسے لنگر خانے میں لوگوں کیساتھ شیئر کرنے میں بیحد خوشی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے فوڈ مراکز میں عظیم خدمات سرانجام دینے والے ورکرز کی کاوشوں اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کا تحفظ اور صحت مند خوراک کی کمی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔