نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پانچواں روز، سدرن پنجاب اور سندھ فاتح
جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:10
(جاری ہے)
اوپنر زمختار احمد 29اور ذیشان اشرف 25 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہے‘ بلوچستان کی جانب سے عاطف جبار نے 2 وکٹیں حاصل کیں‘دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سندھ نے ناردرن کو 3وکٹوں سے شکست دے دی‘ اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا‘ناردرن کے پہلے 3 کھلاڑی محض 26رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے‘ جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب احمد نیذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے اینڈ سے تنہا 76 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 140 تک پہنچانے میں مدد دی‘اختتامی اوورز میں اسامہ میر نے 6 گیندوں پر ناقابل شکست 16 رنز بنائے‘ شعیب احمد کی 76 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا‘سندھ کی جانب سے محمد عمر اور حسان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ جواب میں سندھ کی جانب سے بھی اننگز کا آغاز متاثرکن نہ رہا اور صرف78 اسکور پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔
اس موقع پر کپتان سیف اللہ بنگش نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیااور 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو3 وکٹوں سے کامیابی دلادی‘ سندھ کی ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 4 گیندیں قبل حاصل کرلیا‘ 27 گیندوں پر مشتمل سیف اللہ بنگش کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے‘ناردرن کی جانب سے رضا حسن اور نعمان علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔والدہ کے انتقال کے باعث سندھ کے کپتان رمیز راجہ جونیئرکو میچ ادھورا چھوڑ کرجانا پڑا جبکہ جاہد علی نے بطور متبادل ٹیم کو جوائن کیا۔ اس موقع پرسندھ کی کمان وکٹ کیپر بلے باز سیف اللہ بنگش نے سنبھالی‘ایونٹ میں جمعہ کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے‘ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اورخیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.