احمد شہزاد اور عمر اکمل کے انتخاب پر پی سی بی کی وضاحت
جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:45
(جاری ہے)
علاوہ ازیں پی سی بی اپنے سلیکٹرز کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہے اور انہیں بلاخوف و خطر کام جاری رکھنے کے لیے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب میں بھی یہی طریقہ کارملحوظ خاطر رکھا گیا۔ مصباح الحق پی سی بی اور نہ ہی کسی اوربالائی حلقوں کے زیراثر ہیں۔ پی سی بی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل ہی آخری ٹی ٹونٹی ایونٹ تھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں احمد شہزاد نے 8 میچوں میں 51.83 کی اوسط سے 311 رنز بنائیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.93 رہا۔ احمد شہزاد نے ایونٹ میں 30 چوکے اور 8 چھکے جڑے۔ دوسری جانب عمر اکمل نے ایونٹ میں 12 میچز کھیلے اور 34.62 کی اوسط سے 277 رنز اسکور کیے۔ 18 چوکے اور 16 چھکے جڑنے والے عمر اکمل نے ایونٹ میں 137.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کوئٹہ گلاڈئیٹرز کی نمائندگی کی۔ایونٹ کا فائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا جسے دنیا بھر میں موجود لاکھوں شائقین کرکٹ نے دیکھااورکوئٹہ گلاڈئیٹرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 کی چیمپئن ٹھہری۔ 8 اکتوبر 2019 کو چیئرمین پی سی بی کے نام لکھے گئے خط میں درج تھا کہ سینئر نمائندے تمام متعلقہ افراد کے ہمراہ مذکورہ بالا اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔پی سی بی کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹوآئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سفر پر جارہے تھے۔جس پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور سینئر لیگل قونصل بیرسٹر سلمان نصیر کو اجلاس میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.