Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے استعفیٰ دے دیا

ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ بابر بن عطا کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:26

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے استعفیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بابر بن عطا نے کہا کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ پولیو پروگرام کو قلیل عرصہ میں بہترین نتائج کا حامل بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی ان تھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اُمید کرتا ہوں کہ میرے بعد آنے والا فوکل پرسن پولیو سے پاک مشن جاری رکھے گا۔ پولیو پروگرام کی نومبر سے جون 2020ء تک بھرپور مہم کی تیاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال پولیو کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر میں دیکھوں تو میں فخر سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ایک ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی ہے جہاں پولیو سے نجات ترجیحات میں شامل ہو۔ جلد ہی اس حوالے سے ایک چوبیس گھنٹے کُھلے رہنے والے کال سینٹر کا افتتاح کیاجائے گا جہاں سے متعلقہ شہری پولیو ویکسین سے متعلق سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات