صدر ٹرمپ کا ٹیکساس میں لوئیس ویٹان کے 50 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کارخانے کا افتتاح

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:27

صدر ٹرمپ کا ٹیکساس میں لوئیس ویٹان کے 50 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کارخانے ..
الواراڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) فرانس کے معروف فیشن برانڈ لوئیس ویٹان (ایل وی ایم ایچ) نے امریکی ریاست ٹیکساس میں 50 ملین ڈالر کی لاگت سے اپنا کارخانہ کھول لیا جس کا افتتاح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ہے۔جمعہ کو لوئیس ویٹان کے افتتاح کے موقع پر صدر ٹرمپ کے ہمراہ ان کی صاحبزادی اور داماد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کو کارخانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کرواتے ہوئے ہینڈز بیگز کی تیاری کا عمل دکھایا گیا۔

اس دوران صدر ٹرمپ نے ایک تیار ہینڈ بیگ کے ڈیزائن کی بے حد تعریف کی۔یہ کارخانہ الوارڈو کے روچمبیو رنچ میں بنایا گیا ہے جہاں انقلاب امریکہ کے دوران جنرل روچمبیو کی قیادت میں فرانسیسی فوج نے قیام کیا تھا۔ایل وی ایم ایچ نے اپنا پہلا کارخانہ 1859 میں فرانس کے مقام ایسنیریز میں کھولا تھا اب اس کے 70کے قریب اپنے برانڈز ہیں جبکہ ادارے نے گزشتہ سال ریکارڈ توڑ 46 بلین یوروریکارڈ منافع حاصل کیا۔