تاندلیانوالہ: ایک ہی دن میں ڈکیتی کی دو وارداتیں

شہری قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:00

تاندلیانوالہ: ایک ہی دن میں ڈکیتی کی دو وارداتیں
تاندلیانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ تھانہ صدر کی حدود گتہ فیکٹری اور چوک رحمے شاہ کے نزدیک نامعلوم ڈاکوٴوں نے ناکہ لگا کر راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

اور مزاحمت کرنے پر رحمے شاہ چوک پر اکرم نامی شخص اور گتہ فیکٹری کی حدود میں حاجی محمود نامی شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا۔ تاندلیانوالہ کی حدود میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری شدید پریشان ہیں، شہریوں نے حکام سے نوٹس لے کر عملدر آمد کروانے کی اپیل کی ہے۔